موٹر وے پر ایک اور واردات؛ ڈاکوؤں نے ٹائر برسٹ کر کے گاڑیاں لوٹ لیں

موٹر وے پر ایک اور واردات پیش آئی ہے اور شیخوپورہ کے قریب مسلح ڈاکووں نے گاڑیوں کو لوٹ لیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے لاہور اسلام آباد موٹر وے پر درخت پھینک کر گاڑیوں کو روکا، گولیاں مار کر کئی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کر دیے اور لوٹ مار کی۔

موٹر وے پر مسلح ڈکیتی کی واردات شیخوپورہ انٹر چینج سے 3 کلو mمیٹر دور اسلام آباد کی طرف ہوئی، ڈاکو کئی گاڑیوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔

مسافروں نے موٹر وے پولیس کو اطلاع دی تاہم کوئی جواب نہ ملا، ون فائیو پر اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی موٹر وے پر گجرپورہ کے قریب مسلح افراد ایک گاڑی کے شیشے توڑ کر خاتون کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور پھر اسے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو