ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آ گیا

منیرخان اورکزئی گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹر پر تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہترہے: بیٹے اختر اورکزئی

متحدہ مجسل عمل (ایم ایم اے) سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

منیر اوکزئی کے بیٹے اختر منیر نے والد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منیر خان اورکزئی ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمار ہوئے۔

اختر منیر اورکزئی نے بتایا کہ منیرخان اورکزئی گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹرپر تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہترہے۔

انہوں نے بتایا کہ والد منیر خان اورکزئی لاک ڈاون کی صورتحال میں گھر پر ہی رہے ہیں، ہماری فیملی کے دیگرممبران کے بھی کورونا کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ منیر خان اورکزئی ایم ایم اے کے کرم ضلع سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو