ملک میں کورونا سے مزید 4 اموات، مجموعی ہلاکتیں 149 اور کیسز 7925 ہوگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 149 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7925 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 149 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 50 ہلاکتیں خیبرپختونخواہ میں ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 48 ، پنجاب 41، بلوچستان 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں 2 ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز اتوار ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 184 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں اتوار کے روز مزید 184 کیسز اور 4 اموات ریکارڈ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 3649 جب کہ اموات کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے صوبے میں کیسز اور اموات کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا۔

ہفتے کو بھی پنجاب میں کورونا وائرس کے 74 کیسز سامنے آئے تھے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 684 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 138 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ۔ سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2355 اور ہلاکتیں 48 ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ 592 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو بھی جاچکے ہیں۔

خیبرپختونخواہ

خیبر پختونخوا سے گزشتہ روز 84 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی۔

کے پی کے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1077 جب کہ اموات کی تعداد 50 ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ 216 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

صوبے میں ہفتے کو کورونا وائرس کے مزید 25 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کی تھی۔

لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 376 ہوگئی ہے جن میں سے اب تک مقامی طور پر 229 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ 145 ایران سے آئے۔

واضح رہےکہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 142 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے بھی گزشتہ روز کورونا کے 9 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ۔

اسلام آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 163 جب کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک 72 سالہ ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا ہے جو اسلام آباد میں دوسری ہلاکت ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بھی ہفتے کو کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ افراد مجموعی تعداد 257 ہو گئی جب کہ اب تک 193 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں ہفتے کو کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ جمعے کو 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد وہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 48 ہوگئی تھی تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

رمضان میں مساجد میں عبادات کیلیے 20 نکات پر اتفاق

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے سے رمضان المبارک کے لیے احتیاطی تدابیر کا لائحہ عمل طے ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع

حکومت نے کورونا وائرس کے بعد ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا۔

تاہم تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ اور دیگر انڈسٹریز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے.

کورونا کے باعث سندھ اور پنجاب میں رمضان بازار نہیں لگیں گے

کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب اور سندھ میں صوبائی حکومتوں نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کیلیے ماسک لازمی

کمشنر کراچی نے شہر میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیےماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

جب کہ کمشنر نے شہر میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک بیکریاں اور تندور کھولنے کی بھی اجازت دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بیرون ملک سے کراچی آنیوالے ہر شہری کا کورونا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت

کراچی: صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بیرون ملکوں سے آنے والے ہر پاکستانی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی.

سرحدیں 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع

سول ایوی ایشن نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔

25 اپریل تک تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ

حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلیے گائیڈ لائنز

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق خاندان کے افراد اور دوست ایک میٹر کے فاصلے سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو