ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کے لئے قرض کی حد 5 کروڑ روپے

حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کے لیے قرض کی حد 5 کروڑ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے لیے اب 4 مختلف درجہ بندیاں طے کردی گئی ہیں، نوجوانوں میں کم از کم 100 ارب روپے کی رقم فوری تقسیم کرنے فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

آئندہ سے 10 کے بجائے 20 لاکھ روپے کی رقم بغیر سیکیورٹی کے فراہم کی جائےگی، تیسری کیٹیگری میں رقم کی حد 20 لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے تک ہوگی، چوتھی کیٹیگری میں 5 کروڑ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا۔

15 جون تک وفاقی کابینہ اور ای سی سی سے ان تبدیلیوں کی منظوری لی جائے گی اور اسی سال بجٹ میں رقم مختص کردی جائے گی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان ملکی معیشت اور انڈسٹری کے لیے انقلابی پروگرام ثابت ہوگا، بینک قرض کی تقسیم کا عمل فوری تیز کردیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو