ملتان کے تاجر نے شربت فروش طالبعلم حذیفہ کے تعلیمی اخراجات کا ذمہ اٹھالیا

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ملتان کے تاجر نے میٹرک میں نمایاں نمبر لینے والے شربت فروش غریب طالبعلم حذیفہ کے تعلیمی اخراجات کا ذمہ اٹھا لیا۔

ملتان میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ہونہار طالب علم کے تمام اخراجات معروف صنعت کار جلال الدین رومی نے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

جلال الدین رومی کا کہنا ہے کہہ حذیفہ کی تمام تعلیمی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ حذیفہ کی محنت و حوصلہ دیگر طالب علموں کیلئے مشعل راہ ہے۔

حزیفہ نے میٹرک میں 1100 میں سے 1050 نمبر لیے تھے۔ حذیفہ کے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ گذشتہ 5 سال سے اپنی والدہ اور 4 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا بوجھ بھی اٹھارہا ہے۔

میٹرک کے امتحان میں سائنس گروپ میں 1100 میں سے 1050 نمبر حاصل کرنے والا حذیفہ ملک اب اسکالرشپ پر نجی کالج سے پری میڈیکل کر رہا ہے تاہم ساتھ ہی اسے گھروالوں کو بھوک سے بچانے کے لیے شربت بھی بیچنا پڑتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو