مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی بڑھانے پر محبوبہ مفتی کی بھارت پر تنقید

مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کورونا کے نام پر وادی کی سیکیورٹی مزید بڑھانے پر نئی دہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ 5 اگست پر کورونا زیادہ فعال ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے لاک ڈاؤن کے نام پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

اس حوالے سے کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کے اس قدم کو افسوس ناک قرار دیا۔

صاف طور پر یہ نظر آرہا ہے کہ بھارتی انتظامیہ سیکورٹی بڑھا کر یقینی بنانا چاہتی ہے کہ 5 اگست پر کشمیریوں کے غم و غصے کو دنیا سے چھپا کر رکھا جاسکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو