معمر ترین خاتون مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گئیں

جامکے چٹھہ میں 141 سالہ خاتون مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوگئیں۔

زندگی کی 141 بہاریں دیکھنے والی رابعہ بی بی تقسیم ہند کے بعد بھارت سے ہجرت کرکے جامکے چٹھہ میں آباد ہوئیں، ان کے خاندان میں 4 بیٹے اور 5 بیٹیاں، 18 پوتے پوتیاں اور 31 نواسے اور نواسیوں کے ساتھ 62 پڑپوتے اور پڑ پوتیاں ہیں۔

گزشتہ روز حالت غیر ہونے پر ڈاکٹر کو بلایا گیا جس نے موت کی تصدیق کر دی، موت کے 11 گھنٹے بعد جب غسل کے لئے میت کو اٹھانے لگے تو رابعہ بی بی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اٹھ کر بیٹھ گئیں، جس سے تمام لوگ حیران و ششدر رہ گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو