مترجم کے فرائض انجام دینے والے افغانوں کی برطانیہ میں پناہ کی درخواست

مترجم کے فرائض انجام دینے والے افغانوں نے برطانیہ کو پناہ کی درخواستیں دے دیں.

افغان جنگ کے دوران برطانوی فوج کے لیے مترجم کی ذمہ داریاں نبھانے والے افغانستان کے 100 سے زائد شہریوں نے برطانیہ میں پناہ کے حوالے سے مدد کی درخواست کی ہے۔

مترجم کی ذمہ داریاں نبھانے والے افغان شہریوں نے ایک خط لکھ کر برطانوی وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ برطانیہ میں پناہ کے لیے ان کی مدد کی جائے کیونکہ انہیں طالبان کی وجہ سے جان کا خطرہ ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرات 13 سالہ افغان جنگ کے دوران برطانوی فوج کے ساتھ کام کرنے کا براہ راست نتیجہ ہیں۔ خط آج کابل میں برطانوی سفارت خانے کے حوالے کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو