لیویز فورس کی بارکھان میں کارروائی، 4 اشتہاری گرفتار اور اسلحہ برآمد

لیویز فورس نے بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

لیویز فورس نے بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں کارروائی کی تو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لیویز کے رسالدار میجر شیر محمد کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جس میں RP47 گولے 2 عدد، SMG راؤنڈ 11 عدد، SMG میگزین 1 عدد، SMG گن 1 عدد، تھری ناٹ تھری گن 1 عدد، تھری ناٹ تھری راؤنڈ 26 عدد اور پانچ ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں۔

رسالدار کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سیکیورٹی فورسز پر حملوں، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو