لندن کے مشہور ٹاور برج سے اذان کی گونج

مشہور ٹاور برج، لندن پر پہلی بار لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی نژاد برطانوی شہری قاضی شفیق الرحمان نے بین المذاہب ورچوئل افطار کے موقع پر اذان دی۔

اس موقع پر عام شہری بھی موجود تھے جنہوں نے اذان کو موبائل کیمروں میں ریکارڈ کرلیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قاضی شفیق الرحمان نے اس موقع پر روایتی عربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انہوں نے مسجد الحرام کے موذن کے انداز میں اذان دی جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ لندن کے صرف 10 علاقوں میں ہی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت گذشتہ سال دی گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو