لبیک اللھم لبیک! عازمین میدان عرفات پہنچ گئے

مکہ مکرمہ: عازمین حج گزشتہ روز لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے نماز ظہر سے قبل مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے۔

منیٰ پہنچنے کے بعد انھوں نے رات قیام کیا اور آج ( جمعرات ) نماز فجر کے بعد میدان عرفات پہنچ گئے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ہوگا۔ مسجد نمرہ سے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے، نماز ظہر، عصر ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔

عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور خصوصی دعائیں کریں گے، سورج غروبِ ہوتے ہی حاجی مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے، جہاں پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور شیطانوں کو مارنے کے لیے کنکریاں چنیں گے، جمعہ کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی واپس منیٰ چلے جائیں گے۔

شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی ادا کرکے اور بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور عام لباس زیب تن کر لیں گے، حاجی طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ جائیں گے اور پھر واپس منٰی آ جائیں گے.

مناسک حج کے دوران کورونا سے بچاؤ کے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ عازمین کی تعداد مختصر ہے اور دیگر ملکوں سے عازمین حج اس مرتبہ سعودی عرب نہیں آئے تاہم سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو حج کا موقع دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو