لاہور میں ایاز صادق کے خلاف بینرز آویزاں

قومی اسمبلی میں دیے گئے متنازع بیان کے معاملے پر لاہور کی سڑکوں پر سردار ایاز صادق کے خلاف بینرز اور ہورڈنگ آویزاں کر دیے گئے۔

قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان پر سردار ایاز صادق کو حکومتی اراکین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف ایک شہری نے مقدمے کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔

لاہور کی سڑکوں پر بھی ایاز صادق کے خلاف نعرے بازی والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

اپنے گھر کو نفرت، انتقام اور دشمنی کی آگ میں جلا کر بھسم نہ کریں: سعد رفیق

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں سب پتہ ہے کہ یہ پینا فلیکس کہاں تیار ہوئے اور کتنے تیار کروائے گئے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ غدار سازی کے عمل میں پاکستان تحریک انصاف پورے ذوق شوق سے فرنٹ فٹ پر حصہ لے رہی ہے، مفت مشورہ ہے کہ اب بھی وقت ہے باز آ جائیں، اپنے گھر کو نفرت، انتقام اور دشمنی کی آگ میں جلا کر بھسم نہ کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو