لاہورکے 33 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

لاہور میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث شہرکے 33 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 10 جنوری تک نافذ رہےگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جوہرٹاؤن کے ایف ٹو، جی تھری کی ایک، ایک گلی اور عزیز بھٹی زون میں کنال کالونی کی ایک اسٹریٹ، عسکری ایٹ اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ کی ایک، ایک گلی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ڈیوائن گارڈن، والٹن روڈ کی ایک، ایک گلی، سپر ٹاؤن اور سوئی گیس سوسائٹی کی بھی ایک، ایک گلی سیل کی گئی ہے۔

علامہ اقبال ٹاؤن راوی بلاک، رچنا بلاک کی اسٹریٹس اور خیبربلاک کی ایک، بھلہ اسٹاپ ملتان روڈ کی مین اسٹریٹ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے اور علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہوگی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق میڈیکل سروسز، فارمیسی، لیبارٹریاں،اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جب کہ ملک شاپس، چکن، گوشت کی شاپس اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو