لاک ڈاؤن کا اعلان، شہریوں نے خریداری میں اضافہ کردیا

برطانیہ میں دوسرے لاک ڈاؤن کے حکومتی اعلان کے بعد شہریوں نے اشیاء خور و نوش کی خریداری میں اضافہ کر دیا۔

برطانیہ:لاک ڈاؤن کااعلان ،شہریوں نےخریداری میں اضافہ کردیا

لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد لندن کے گراسری سٹورز پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے اور لوگوں نے اضافی خریداری شروع کر دی ہے جس کے باعث لندن کے گراسری سٹورز پر رش کے باعث لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

شہریوں کو خدشات ہیں کے گزشتہ لاک ڈاؤن کی طرح اس لاک ڈاؤن کے دوران بھی کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگی اسی وجہ سے لوگوں نے اضافی خریداری شروع کر دی ہے۔

برطانیہ:لاک ڈاؤن کااعلان ،شہریوں نےخریداری میں اضافہ کردیا

واضح رہےکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی پیش نظر ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جمعرات کے روز سے تمام غیر ضروری دکانیں 2 دسمبر تک بند رہیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو