لاک ڈاؤن کے دوران راستہ نہ دینے پر ایدھی نے ایمبولنس سروس بند کر دی

کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے دوران ایدھی ایمبولنس سروس کو راستہ نہ دینے اور ڈرائیوروں کو مبینہ طور پر زدوکوب کرنے کے واقعات کے بعد لاڑکانہ میں ایدھی انتظامیہ نے ایمبولنس سروس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی۔

ایدھی سینٹر لاڑکانہ کے انچارج محمد سلیم کے مطابق زخمیوں کو اسپتال لانے اور لے جانے والی ایمبولنس کو ناکوں پر موجود پولیس اہلکار راستہ نہیں دیتے اور ڈرائیوروں کو زد و کوب بھی کرتے ہیں۔

محمد سلیم نے بتایا کہ مقامی پولیس افسران کو اس حوالے سے شکایات بھی کی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے انچارج وحید ابڑو کا کہنا ہے کہ ایدھی کی خالی ایمبولنسوں کو راستہ نہیں دیا جا رہا، مریضوں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولنسوں کو راستہ دیا جا رہا ہے جب کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ڈرائیوروں کو زد و کوب کرنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو