لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کا آغاز کردیا

وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتا افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن نے آج سے کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کا آغاز کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمان کی سربراہی میں قائم کمیشن نے آج سے کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت شروع کردی ہے۔

پہلے روز 12 افراد کے کیسز سنے گئے جن میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 4 لاپتا افراد کے بازیاب ہو کر اپنے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی۔

کمیشن 12 ستمبر تک 10 روزہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 118 لاپتا افراد کے کیسز سنے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو