لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی

لانگ جمپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے پر ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا۔

ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر ملک بھر کے صارفین کی جانب سے اسے سراہا جارہا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلا لیا۔

صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ کوچز آصف کے ٹرائلز لیں گے۔

دوسری جانب امریکا کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس بھی پاکستانی گمنام ہیرو کے مداح ہوگئے ہیں۔

لانگ جمپ کرنے والے آصف کی ویڈیو پر اولمپئن کارل لوئس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو