ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی طبیعت ناساز

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

تفصیلی طبی معائنے کیلئے سروسز اسپتال کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسپتال میں چوہدری شجاعت کی عیادت کی، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ بھی اسپتال میں موجود رہے۔

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کہتی ہیں کہ چوہدری شجاعت کو نمونیا کا اٹیک ہوا تھا جس کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا، ان کا آکسیجن کا لیول اب ٹھیک ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا جس پر انہیں فوری طور پر سروسز اسپتال لایا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کو سینے میں انفیکشن ہے، ان کے سینے کا ایکسرے اور ای سی جی بھی کی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو