فیس ماسک کے اوپر زیور

وبائی مرض کورونا وائرس کی صورتحال کے باوجود شادی کی تقریبات میں کمی نہیں آسکی، شادیاں تو ہونی ہیں پھر چاہے ماسک پہن کے تقریب میں شرکت کی جائے یا ماسک اتار کر۔

جہاں خواتین موجود ہوں تو وہاں فیشن کی کوئی کمی نہیں ہوتی، اسی حوالے سے انڈین پولیس آفیسر دیپانشو کبرا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک خاتون کی تصویر شیئر کی ہے جن کو زیور اس حد تک پسند ہے کہ انہوں نے ماسک کے اوپر ہی جیولری پہن لی۔

دیپانشو کبرا نے یہ تصویر جیولری جگاڑ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی۔

خاتون نے نتھنی کو ماسک کے اوپر ہی سیٹ کر لیا جسے دیکھنے والا ہر شخص مسکرا اٹھا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ تبصروں کی بھی لائن لگ گئی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ لپ اسٹک کا بھی کوئی جگاڑ ہونا چاہیے۔

ٹوئٹر صارف ارجن کے مطابق ایسا صرف بھارت میں ہی ہوتا ہے۔

جب کہ راجیش مدراس نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کو جیولری کا شوروم قرار دے دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو