فیس بک کی اگلی پراڈکٹ ’اسمارٹ عینک‘

بانی فیس بک مارک زکر برگ نے صارفین کو یہ بتایا کہ فیس بک کی اگلی پراڈکٹ ’رے بین‘ کی اسمارٹ عینک ہوگی جو کہ EssilorLuxottica کارپوریشن کے اشتراک سے لانچ کروائی جائے گی۔

زکر برگ کے مطابق یہ عینک عام عینکوں کی طرح ہی دکھائی دے گی تاہم یہ عینک کب لانچ ہوگی اور کس طرح کام کرے گی اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن امید کی جارہی ہے کہ رواں برس کے اختتام تک یہ صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی اسمارٹ عینک پہننے پر صارف کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک پر مشتمل ڈسپلے نمایاں ہوگا، صارف ان سے کالز کرسکے گا، اس کے علاوہ اپنی موجودہ جگہ کو لائیو اسٹریم اور دیگر بہت کچھ کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اسمارٹ عینک اسمارٹ فون کی جگہ لینے کی اہل ہوگی۔

گزشتہ برس برازیل کے کمپیوٹر سائنسدان ہیوگو برا کی جانب سے اسمارٹ عینک کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ کس طرح بڑی تبدیلی ثابت ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو