فرانس سے خریدے 5 رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کے حوالے

فرانس سے خریدے گئے 5 رافیل طیارے باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیئے گئے.

بھارت نے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے 2016ء میں فرانس سے 59 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

بھارتی شہر امبالا کی ایئربیس پر ہونے والی تقریب میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بھارتی فضائیہ کے حکام اور فرانسیسی وفد نے شرکت کی۔

راج ناتھ سنگھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے بھارت کی خود مختاری پر نظر رکھنے والوں کو سخت پیغام ملے گا۔

فرانسیسی وزیر نے کہا کہ باقی 31 رافیل طیاروں کی وقت پر بھارت کو حوالگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو