فرانسیسی فوج کے اہلکار کرونا وائرس کا شکار

فرانس کے 1500 فوجی اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں ایک طیارہ بردار بحری جہاز کے ایک ہزار زائد سیلرز بھی شامل ہیں۔

فرانس کی فوج کے شعبہ صحت کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مارلن جینیرو نے انکشاف جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ 21 اپریل تک فرانس کی فوج میں کرونا کے 1500 مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 15 افراد ریکوری رومز میں موجود ہیں۔ جن میں سے 3 کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

مریضوں میں طیارہ بردار بحری جہاز شارل ڈیگل میں سوار 1000 سے زیادہ سیلرز بھی شامل ہیں جس کے باعث بحری جہاز کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں اب تک ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں 21800 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو