عمران خان سازشی لوگوں سے بچیں، سب شہزاد اکبر کر رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رہنما راجا ریاض نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر پر سازشیں کرنے کا الزام عائد کردیا۔

راجا ریاض نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نےجہانگیر ترین گروپ کے ایم پی ایز کے خلاف کارروائیاں کیں جس پر ایم پی ایز نے کہا کہ ہمیں گروپ کا اعلان کرنا چاہیے۔

راجا ریاض نے بتایا کہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے تاہم وفاق میں ہمیں پارلیمانی لیڈر کی ضرورت نہیں۔

راجا ریاض کے مطابق وزیراعظم نے میٹنگ میں کہا تھا وفاق یا صوبائی حکومت سے کسی قسم کی ناانصانی نہیں ہوگی ، یہ بھی کہا گروپ بنانا کوئی ایسی بات نہیں آپ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں لیکن ہمارے خلاف پنجاب حکومت نے انتقامی کارروائی شروع کی ہے۔

راجا ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان سازشی لوگوں سے بچیں، یہ غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں، ہمارے دوست شہزاد اکبر پتا نہیں کہاں سے کیوں اور کیسے آئے؟ یہ سب وہ کر رہے ہیں، ہر چیز شہزاد اکبر کررہے اور ہر چیز میں ان کا نتیجہ صفر بٹا صفر ہے۔

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رہنما کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر جو کر رہے، چاہے وہ ن لیگ، ق لیگ یا پی ٹی آئی کیخلاف وہ سازش ضرور کرتے ہیں، شہزاد اکبر کو اگر کچھ کرنا ہے ایسا کریں کہ کم از کم اگلا بندہ پکڑا جائے کچھ برآمد تو ہو، شہزاد اکبر کی آج تک کی کارکردگی صفر بٹا صفر بٹا صفر ہے، انہوں نے جتنے کیس بنائے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں چاہے ن لیگ یا ق لیگ کیخلاف ہوں۔

ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نہ سازشی اور نہ انتقامی کارروائی کرنے والے ہیں، کچھ لوگوں نے عمران خان کے اردگرد جال بن لیا، یہ مختلف لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ن لیگ والے بھی کہتے ہیں رنگ روڈ کا سارا کیس شہزاد اکبر نے لکھا ہے، جہانگیر ترین پر ایف آئی آرز اسلام آباد سے بنا کر بھیجی گئیں، کوئی شخص آج شہزاداکبر سے محفوظ نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو