عرب دنیا کا پہلا ایٹمی توانائی ری ایکٹر فعال

متحدہ عرب امارات میں عرب دنیا کے پہلے جوہری توانائی پلانٹ پر کام کا آغاز ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات کےنائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی توانائی ری ایکٹر نے براکہ نیوکلیئر انرجی اسٹیشن میں کام شروع کر دیا ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ یو اے ای کا ایٹمی توانائی ری ایکٹر عرب دنیا کا پہلا ری ایکٹر ہے، پاور پلانٹ میں نیوکلیئر فیول پیکجز کے ساتھ دیگر تجربات کامیابی سے مکمل کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے لیے اپنے بھائی محمد بن زاید کے ممنون ہیں، 4 ایٹمی بجلی گھروں سے امارات کے چوتھائی علاقوں میں بجلی کی ضرورت پوری کرنے کا ہدف ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پیغام ہے کہ عرب سائنسی راستوں پر چلنے میں دیگراقوام سے مسابقت میں ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو