8 سالہ بچہ اسکول میں پستول لے آیا، غلطی سے گولی چلنے سے ساتھی طالبعلم زخمی

یہ واقعہ امریکی شہر شکاگو میں منگل کی صبح والٹ ڈزنی میگنیٹ اسکول میں پیش آیا۔—فوٹو:شکاگو سن ٹائم

یہ واقعہ امریکی شہر شکاگو میں منگل کی صبح والٹ ڈزنی میگنیٹ اسکول میں پیش آیا۔—فوٹو:شکاگو سن ٹائم

امریکا میں8 سالہ بچہ اپنے بیگ میں پستول لے کر اسکول آگیا جہاں غلطی سے اس سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ساتھی طالبعلم زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جماعت کے طالب علم نے اپنی ماں کا لوڈڈ پستول بستر کے نیچے سے پایا اور اسے بیگ میں رکھ کر اسکول لے آیا جہاں کلاس میں اس سے غلطی سے گولی چل گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر شکاگو میں منگل کی صبح والٹ ڈزنی میگنیٹ اسکول میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق گولی زمین سے اچھل کر کلاس میں موجود سالہ لڑکے کو لگی جسے فوراً مقامی اسپتال لے جایا گیا جبکہ طالبعلم کا بیگ اسکول کے سکیورٹی افسران کو دیا گیا اور ایک Glock 19 ہینڈ گن قبضے میں لے لی گئی۔

دوسری جانب واقعہ پیش آنے کے بعد عدالت نے  بچے کی 28 سالہ ماں کو  طلب کیا جہاں جج نے والدہ کو ڈانٹا اور اس پر بچے کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔