مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 32 کشمیریوں کو شہید کیا گیا

ایک ماہ کے دوران کم از کم 26 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو : فائل

ایک ماہ کے دوران کم از کم 26 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مئی میں ریاستی دہشتگردی کے دوران ایک نوجوان سمیت 32 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج یکم جون کو بھی دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ،2 کشمیری نوجوان شہید

گزشتہ ماہ کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ اور دھماکوں کی وجہ سے کم از کم 26 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں نے 92 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا جبکہ نام نہاد 180 سرچ آپریشن کے دوران دو گھروں کو تباہ بھی کر دیا۔