بھارت میں عبادت گاہوں پر حملے بڑھ رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

ایشیائی ممالک میں خواتین اوراقلیتوں کونشانہ بنایا جارہا ہے، رپورٹ
امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بھارت میں عبادت گاہوں اوراقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد پرحملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ کے اجرا کے موقع پرامریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے بیان میں کہا کہ بھارت میں عبادت گاہوں اوراقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والوں پرحملوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا بھرمیں مذہبی آزادی کے لئے بھرپورحمایت فراہم اور کام کرتے رہیں گے۔ ایشیائی ملکوں میں خواتین اور اقلیتیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہر ایک کی مذہبی آزادی کو یقینی بنانا ہوگا۔ امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔