آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا شامل

30 رکنی نئی آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان شخصیت ایڈ ہیوسک اور خاتون این ایلی شامل ہیں۔—فوٹو: فائل
30 رکنی نئی آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان شخصیت ایڈ ہیوسک اور خاتون این ایلی شامل ہیں۔—فوٹو: فائل

آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا شامل ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آسٹریلیا کی نئی حکومت نے حلف اٹھایا جس میں ریکارڈ 13 خواتین اور پہلی بار 2 مسلمان وزرا  وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی کی زیر صدارت حلف برداری کی تقریب دارالحکومت کینبیرا میں منعقد ہوئی جس میں منتخب  وزیر اعظم انتھونی البانیس اور ان کی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق 30 رکنی نئی  آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا ‘ایڈ ہیوزک ‘اور خاتون ‘این ایلی’ شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایڈ ہیوزک کو وزارت صنعت اور سائنس  جبکہ این ایلی کو  وزیر  برائے یوتھ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔

ایڈ ہیوزک گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی سے ملتے ہوئے  —فوٹو: غیر ملکی میڈیا
ایڈ ہیوزک گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی سے ملتے ہوئے  —فوٹو: غیر ملکی میڈیا

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے  ایڈ ہیوزک کا کہنا تھاکہ’ کابینہ میں شامل ہونا یقینی طور پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے  جسے  وہ پوری قوت کے ساتھ سرانجام دینے کی کوشش کریں گے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آسٹریلوی عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اسی طرح مل کر کام کریں۔

واضح رہے کہ ایڈ ہیوزک  2010 میں آسٹریلوی پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بنے تھے۔

این ایلی کا کہنا ہے کہ میں آسٹریلوی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ضرور ہوں لیکن آخری نہیں—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
این ایلی کا کہنا ہے کہ میں آسٹریلوی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ضرور ہوں لیکن آخری نہیں—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

دوسری جانب  این ایلی کا کہنا ہے کہ ‘میں آسٹریلوی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ضرور ہوں لیکن  آخری نہیں جبکہ میں نے ان خواتین کیلئے دروازے کھولے ہیں جو سیاست میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں’۔