عالمی پیداوار میں ایشیا کا حصہ 34.9 فیصد ہو گیا

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ دی ہے کہ دنیا کی مجموعی پیداوار میں خطے کے ممالک کا حصہ بڑھ کر 34.9 فیصد تک پہنچ گیا جو 2019ء میں 26.3 فیصد تھا۔

ایشیا و بحر الکاہل کے ممالک نے 19 برسوں میں نمایاں پیش رفت کی، وہاں کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا گیا۔ 2019ء میں غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والے ان ممالک کا حصہ ایک تہائی تھا جبکہ عالمی برآمدات میں یہ حصہ 36.5 فیصد تک پہنچ گیا۔

دوسری طرف پاکستان میں موجوہ حکومت کے پہلے سال زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی تاہم قرضہ اور مالی خسارہ بڑھ گیا۔

2018ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19ارب ڈالر سے زیادہ تھا جو مالی سال 19-2018ء میں کم ہو کر 13 ارب 43 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ جبکہ مالی سال 2019ء میں معاشی شرح نمو ایک فیصد رہی.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو