عالمی وبا کے امریکی جیلوں پر خطرناک اثرات مرتب، ایک لاکھ اموات کا خدشہ

امریکی جیلوں میں کورونا وائرس کے باعث ایک لاکھ اموات کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

امریکن سول لبرٹیز یونین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وبا کے امریکی جیلوں پر خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ایک لاکھ اموات کا خدشہ ہے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق قیدیوں میں کورونا وائرس پھیلنے سے 99 ہزار ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جیلوں میں موجود 23 ہزار قیدیوں اور 76 ہزار قیدیوں سے ملنے والوں کی اموات ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی جیلوں میں قید افراد کی تعداد کو کم سے کم کیا جائے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں اب تک 47 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

امریکی ریاست میسوری نے کورنا وائرس کے معاملے پر لاپرواہی برتنے پر چین کی حکومت پر مقدمہ بھی دائر کر دیا ہے۔

ریاست میسوری نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی حکومت کے عہدے دار عالمی وبائی مرض پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔

مقدمہ ریاست میسوری کے اعلی وکلا کے ذریعے وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا۔

ریاست میسوری کے اٹارنی جنرل ایرک شیمٹ نے عدالت میں ایک تحریری بیان میں کہا ہے چینی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات اور متعدی نوعیت کے بارے دنیا سے جھوٹ بولا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو