عالمی مارکیٹ میں پہلی بار فی اونس سونا 2 ہزار ڈالر پر پہنچ گیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور پہلی بار سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ 30 دنوں کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 186.77 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جب کہ 6 ماہ کے دوران 30 فیصد اضافے کے ساتھ سونا 415 ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کی غیر یقینی صورت حال ہے اور دنیا بھر میں سرمایہ کار اپنا سرمایہ سونا خرید کر محفوظ کررہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی دیگر وجوہات میں امریکا اور چین کے درمیان بڑھنے والی سفارتی اور معاشی کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہے۔

معروف امریکی جریدے فاربز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ہفتہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہے کیوں کہ امریکا کا فیڈرل ریزرو بینک بدھ کو شرح سود کا بھی اعلان کرے گا اور شرح سود میں تبدیلی ڈالر کی قدر پر اثر ڈالتی ہے اور اس کا اثر سونے کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو