عالمی بینک کی پاکستان کیلیے 40 کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 40 کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری دیدی۔

پاکستان میں عالمی بینک کے نئے تعینات ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹڈی دل سے نمٹنے اور اسکولوں و تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 31 جولائی کو عالمی بینک کے انتظامی بورڈ نے پاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے اور کووڈ 19 کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے دو پروگراموں ایکسپائر اور لیفس کیلئے انٹرنیشنل ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن سے 400 ملین ڈالر (40 کروڑ ڈالر) کے رعایتی قرضوں کی منظوری دیدی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان میں غذائی سلامتی کو محفوظ بنانے اور کووڈ 19 کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں پروگراموں کے مختصر اور طویل المیعاد اثرات مرتب ہوں گے۔ وزارت غذائی تحفظ اعلامیے کے مطابق تھرپارکر میں400 ہیکٹرز میں انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو