عالمی ادارہِ صحت، سعودی عرب کا شکر گزار

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس نے 50 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم کے عطیے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم دینے پر جی 20 کے قائد ملک سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس نے امید ظاہر کی ہے کہ جی 20 کے دیگر رکن ممالک بھی شاہ سلمان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نئے کرونا وائرس پر قابو پانے کی عالمی مہم میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 500 ملین ڈالر کے عطیے پر شاہ سلمان اور سعودی عوام کے بے حد ممنون ہیں، اس رقم سے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں عالمی مشن کو تقویت پہنچے گی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب نے جی 20 کی قیادت کرتے ہوئے عالمی اداروں کے لیے 500 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یہ امداد عالمی ادارہ صحت کی اپیل پر دی گئی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے دی جانی والی 50 کروڑ ڈالر کی اس امداد میں 15 کروڑ ڈالر کرونا وائرس کی مناسب روک تھام کیلئے جدید آلات کی تیاری جبکہ 15 کروڑ ڈالر اس بیماری کے سدباب کیلئے ویکسین کی تیاری میں مدد کے لیے مختص ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو