طالبان سے ڈراکر وزیرداخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے بخیے ادھیڑ دئیے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرکا کہنا ہےکہ سیاسی مخالفین کو طالبان سے ڈراکر وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اعجاز شاہ نے نیشنل ایکشن پلان کے بخیے ادھیڑ دئیے۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیر داخلہ اور دیگر وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں گے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ دنیا ہم پر جو الزامات لگاتی ہے، وزرا اپنے عمل سے انہی الزامات کی تصدیق اور تائید کر دیتے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ ثابت ہوگیاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے مبینہ قاتلوں میں اعجاز شاہ کا نام درست لیا تھا، غداری کا یہ چورن اب نہیں بکےگا، قوم اعجاز شاہ اور ان کے سرپرست سلیکٹڈ کا محاسبہ کرے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ جب عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے طالبان کی مخالفت کی تو انہوں نے ردعمل میں میاں افتخار کے بیٹے کو مار دیا اور بلور خاندان کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نےکہا کہ آج ن لیگ کا بھی وہی بیانیہ ہے اور وہ ان لوگوں کےلیے دعاگو ہیں، پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو