’خبرناک‘ کے پلیٹ فارم پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

سماجی ذرائع ابلاغ نے اطلاعات کی فراہمی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کی خوبیوں میں سے ہی شہری صحافت کو فروغ دینا ہے یعنی اس نے ہر فرد کو نہ صرف صحافی بنا دیا ہے بلکہ اسے ادارتی و مالکانہ حقوق بھی عطا کر دیے ہیں۔ یہاں ہر فرد کو اپنی بات اپنے انداز میں کہنے کی آزادی ہے، اس ’آزادی‘ نے خبروں کو لوگوں تک جلدی پہنچانا پہنچانا ممکن بنایا ہے۔ صحافی تجربہ کار ہو یا اس نے اس دشت میں تازہ قدم رکھا ہو، اس کی حالات و واقعات پہ نظر ہوتی ہے۔ ادارہ خبرناک کا مقصد صحافیوں اور قارئین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

ادارہ ’خبرناک‘ ہر طرح سے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا اور سچی خبر کی نشریات ذرائع ابلاغ پہ یقینی بنائے گا. اس کے علاوہ ادارہ ’خبرناک‘ قلم کاروں اور تمام قارئین کی آزادی رائے کا احترام کرے گا اور انہیں موقع فراہم کرے گا کہ وہ ہر موضوع پر اپنے مثبت اور تعمیری خیالات کا اظہار کرسکیں۔ اسلام، اسلامی علوم، تہذیب و تمدن کے علمی موضوعات کے علاوہ سیاست، ثقافت، معاشرت، معیشت نیز حالات حاضرہ اور تازہ واقعات پر متوازن اور بھرپور تبصرے اور جائزے پیش کیے جائیں گے تاکہ اسلام اور وطن عزیز کے بارے میں مثبت اور صحیح تصویر پیش کی جاسکے۔ دنیا کے ہر گوشے میں آباد اردو داں طبقہ ’خبرناک‘ کے ذریعے معلومات تک رسائی حاصل کرسکتا ہے تاکہ حالات کے بارے میں درست طور پر آگاہی ہوسکے۔ ادارہ ’خبرناک‘ کا مقصد معاشرے میں سچے اور مثبت رویوں کو تحریک اور فروغ دینا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مختلف امور کے بارے میں واضح اور دو ٹوک رائے قارئین کے سامنے لائی جائے۔

ادارہ ’خبرناک‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت کا استعمال کریں۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ ادارہ ’خبرناک‘ سے رابطہ کر سکتا ہے اور اپنی تحریریں شامل کرسکتا ہے۔

مینو