شہری کو سفر سے روکنے والے بینک پر 20 ہزار درہم ہرجانہ

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے عرب شہری کو اپنے والد اور بہن کی عیادت کے لیے جانے سے روکنے پر بینک سے 20 ہزار درہم ہرجانہ دلوادیا۔

امارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک عرب شہری جسے کورونا وائرس میں مبتلا اپنے والد اور بہن کی عیادت کے لیے سفر پر جانا تھا۔ تاہم بینک نے غلط معلومات فراہم کرکے پولیس کے ذریعے اسے سفر کرنے سے روک دیا۔

بینک کے اس عمل سے شہری کو مالی اور اخلاقی طور پر نقصان اٹھانا پڑا۔

امارات کی سول کورٹ نے اس حوالے سے حکم دیا کہ بینک شہری کو 20 ہزار درہم بطور ہرجانہ ادا کرے اور وکیل کی فیس بھی دی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو