شہباز شریف کو لندن جانے سے روکنے والے سب انسپکٹر کو انعام سے نوازا گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالتی اجازت کے باوجود لندن جانے سے روکنے والے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو 10 ہزار روپے انعام مل گیا۔

لاہور ائیرپورٹ پر شہبازشریف کو روکنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو تعریفی سرٹیفکیٹ ڈائریکٹر زون ون ڈاکٹر رضوان نے جاری کیا۔

سرٹیفکیٹ کے مطابق انسپکٹر رانا اعجاز نے پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر نے لسٹ میں نام ہونے کے باعث شہباز شریف کو باہر جانے سے روکا، جو کہ قابل تحسین ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور 10 ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔

خیال رہے کہ 7 مئی کو مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو ائیرپورٹ پر لندن جانے سے روک دیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو