شہباز شریف کا بیانیہ ہی ن لیگ کی پالیسی، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے۔

بدین میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مسلم لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف ہیں، شہبازشریف جو کہیں گے، ان کے بیانیے اور مؤقف کو مسلم لیگ کی پالیسی سمجھیں گے اور اس پر سیاست کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک پی ڈی ایم کی بات ہے شوکاز نوٹس کو پھاڑا ہے، پی ڈی ایم سے متعلق میرے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہم نہ مریم شریف کو جواب دہ ہیں، نہ میاں صاحب کو، ہم پیپلزپارٹی اور اس کے جیالوں کو جواب دہ ہیں اور جیالوں کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پانی کے معاملے پر پاکستان میں ناانصافی کی جارہی ہے، زیریں سندھ کے علاقوں کو زراعت کیلئے پانی نہیں مل رہا، بھارت پانی کی تقسیم پر ناانصافی کررہا ہے، حکومت بھی زیریں علاقوں سے ناانصافی کررہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو