شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ہلاکت کی خبریں سرگرم

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی طبیعت کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن اب ان کی ہلاکت کی خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

چند روز قبل امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد اب کی طبیعت انتہائی ناساز ہے تاہم شمالی کوریا کی جانب سے اس حوالے سے سرکاری طور پر کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اب امریکی صحافی ایڈم ہوسلے نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا ہے کہ ہانگ کانگ کے سیٹیلائٹ ٹیلی ویژن (ایچ کے ایس ٹی وی) کے مطابق کم جونگ ان مر چکے ہیں تاہم امریکا کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

کم جونگ ان کی ہلاکت کی خبریں سامنے آنے کے بعد ہیش ٹیگ northkorea اور KimJongUnDead سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ہانگ کانگ کے سیٹیلائٹ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان مر چکے ہیں.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو