شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بارودری سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں بویا میران شاہ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کے قریب دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں 33 سالہ سپاہی ساجد نے جام شہادت نوش کیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو