شربت بیچ کر گھر کی کفالت کرنیوالے طالبعلم کی میٹرک میں شاندار کامیابی

پانچویں کلاس سے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ نے گذشتہ سال ملتان بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے ایک ہزار 50 نمبر حاصل کیے تھے۔

حذیفہ کے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ گذشتہ 5 سال سے اپنی والدہ اور 4 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا بوجھ بھی اٹھارہا ہے۔

میٹرک کے امتحان میں سائنس گروپ میں 1100 میں سے 1050 نمبر حاصل کرنے والا حذیفہ ملک اب اسکالرشپ پر نجی کالج سے پری میڈیکل کر رہا ہے تاہم ساتھ ہی اسے گھروالوں کو بھوک سے بچانے کے لیے شربت بھی بیچنا پڑتا ہے۔

حذیفہ کی شربت بیچتے ہوئے مسکراتے چہرے کے ساتھ تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس کی محنت، ہمت اور قابلیت کو سراہا جارہا ہے۔

ملتان کے اس ذہین اور محنتی طالب علم کا خواب ہے کہ وہ بڑا ہو کر ڈاکٹر بنے اور ملک و قوم کی خدمت کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو