سویڈن اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے

سویڈن اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

مظاہرین نے ذمہ داروں کے خلاف ان کی حکومتوں سے عالمی قانون کے تحت سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

کراچی میں ناموس رسالت مارچ تبت سینٹر سے پریس کلب تک نکالا گیا۔

مظاہرین نے گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف ان کی حکومتوں سے عالمی قانون کے تحت سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی۔ سکھر میں جمعیت علمائے پاکستان نے احتجاجی ریلی نکالی۔

اس کے علاوہ ملتان، بہاولپور، نوابشاہ، مردان اور مختلف شہروں میں بھی گستانہ خاکوں خلاف مظاہرے کیے گئے۔

خیال رہے کہ متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر شان رسالتﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے توہین آمیزخاکے شائع کردیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میگزین کی جانب سے شائع کیے گئے توہین آمیز خاکے وہی ہیں جن کے ردعمل میں 7 جنوری 2015ء کو اس میگزین پر حملہ کیا گیا تھا جس میں خاکے بنانے والا شخص اور دیگر 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو