سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز پوسٹ کرنے پر 5 خواتین کو جرمانہ و سزا

سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز پوسٹ کرنے کے جرم میں 5 نوجوان خواتین کو مصر میں دو سال قید اور 3 لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

مصری عدالت نے خواتین کو سوشل میڈیا پر مصری معاشرے کی اقدار اور روایات پامال کرنے اور نازیبا ویڈیوز سے عوامی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔

پانچوں خواتین سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں۔

مصر میں سوشل میڈیا پہ پوسٹس پر پہلی بار خواتین کو سزا سنائی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو