سنار کی دکان میں جعلی ڈکیتی کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے کلفٹن میں سنار کی دکان میں ہونے والی جعلی ڈکیتی کیس میں دکان مالک سمیت دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے کلفٹن میں واقع سنار کی دکان میں ہونے والی جعلی ڈکیتی کا کیس میں دکان مالک آصف اور وسیم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پولیس کے مطابق ابتدا میں ملزمان نے اپنی دکان سے 10 سے 12 کلو سونا چوری ہونے کا انکشاف کیا تھا بعد میں راز فاش ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا۔

دوسری جانب جیولری شاپ سے غائب مزید 6.8 کلو گرام سونا برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سونا دو گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا، ملزمان نے سونا خود چھپا کر چوری کا ڈراما رچایا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو