سلمان خان کا اپنی آنے والی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں لگانے کا فیصلہ

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ سے حاصل آمدنی کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی خود چیک کرتے نظر آئے تھے۔

اب سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی آمدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی آلات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا۔

زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ 13 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد اور وبا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ سلمان خان کی جانب سے طبی عملے، پولیس اور بلدیہ کے اہلکاروں کو تازہ کھانے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گذشتہ دنوں ان کے فین کلب کی جانب سے پلازمہ کا عطیہ بھی دیا گیا تھا۔

حال ہی میں سلمان خان نے بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک طالب علم کی مدد کی ہے جس کے والد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ بھارتی اخبارات کے مطابق سلمان خان کی جانب سے کرناٹکا کے ایک 18 سالہ طالب علم کو راشن اور تعلیم کی مد میں امداد کی گئی اور سلمان خان نے اسے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی اس کی بہتری کے لئے جو ہوگا، وہ کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو