سعودی عرب کی پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے بھی اہم ہے،پاکستان افغانستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام پالیسیوں میں بنیادی زور کسی بھی قوم کے عوام کی خوشحالی کے فروغ پر ہونا چاہیے۔

اسلامو فوبیا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کا کردار اہم ہے، عالمی برادری کے درمیان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو