سعودی شاہ سلمان کی ترک صدر سے بات چیت

سعودی شاہ سلمان سے ترک صدر کی فون کال پر بات چیت ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے ترک صدر رجب طیب ایردوان کی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سب سے پہلے ترک صدرنے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عیدالفطر کی پیشگی مبارک باد پیش کی۔ دونوں کے درمیان ایک ماہ کے دوران دوسری بارفون کال پر تعلقات کی بہتری کے لیے گفتگو کی گئی۔

ترکی کی جانب سے ملاقات کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کو متاثر کرنے والے امورسے متعلق بات چیت کی اور تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے اقدامات پر غور بھی کیا۔

ترک صدر کے ترجمان نے بھی اس سے قبل کہا تھا کہ ہم سعودی عرب سے تعلقات کو زیادہ مثبت ایجنڈے کے ساتھ بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کے سخت ترین ناقد جلاوطن صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018ء کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے گئے تھے اور پھر واپس نہیں لوٹے تھے، انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان روابط سخت ہوگئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو