سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد واپسی متوقع

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 1100 قیدیوں کی جلد پاکستان واپسی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود سینکڑوں مزید قیدیوں کو بھی رہائی دلا سکتے ہیں لیکن سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران قیدیوں کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو