سبز ہرے پتوں والی سبزیاں دل کے لیے انتہائی مفید ثابت

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہری پتیوں والی سبزیوں کا ایک کپ روزانہ کھانے سے دل کے امراض کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ایڈتھ کووان یونیورسٹی میں تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ پالک، سلاد اور دیگر پتوں والی سبزیاں نائٹریٹ سے بھرپور ہوتی ہیں۔ روزانہ ان سبزیوں کا ایک کپ ضرور کھانا چاہیے کیونکہ اس سے دل کو تقویت ملتی ہے، بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار بھی اپنی حد میں رہ سکتی ہے۔

اس سے قبل ہم نائٹریٹ سے بھرپور چقندر کے خواص بیان کرچکے ہیں۔ نائٹریٹ کی بنا پر چقندر کا رس بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے اور دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اسی بنا پر ہری سبزیاں بھی کسی سے کم نہیں ۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ سبزپتوں والی غذاؤں کی سلاد دن میں ایک مرتبہ ضرور کھانی چاہیے۔

اس ضمن میں ڈنمارک سے 50 ہزار افراد کا غذائی ڈیٹا جمع کیا گیا اور اسے 23 سال تک نوٹ کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ جو افراد بہت شوق سے سبزیاں کھا رہے تھے ان میں ڈھائی یونٹ بلؑڈ پریشر کم دیکھا گیا یعنی امراضِ قلب کا خطرہ 12 سے 25 فیصد تک کم دیکھا گیا تھا۔

سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ روزانہ ایک کپ کچی یا نصف کپ پکی ہوئی سبزیاں کھانے سے امراضِ قلب کے خطرات کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح دل کی شریانوں کے مرض میں 26 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔ سبزیاں کھانے سے ہارٹ فیل اور فالج سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان سبزیوں کی اسموتھی یا جوس بھی یکساں طور پر فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو