رہنما پی ٹی آئی نجیب ہارون نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔

کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔

مستعفی ہونے والے ممبر قومی اسمبلی نے اپنے استعفی میں لکھا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونے کے باوجود اپنے حلقے کیلئے کچھ نہ کرسکے۔

خیال رہے کہ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو